بیندور،26؍ مارچ (ایس او نیوز) بیندور تعلقہ کے تگّرسے نامی مقام پر سڑک پر کھڑا ہوا داسپّا (42 سال) نامی ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب کولّور کی طرف سے آرہی بنگلورو رجسٹریشن والی ایک ماروتی کار نے ٹکر مار دی۔
عینی شاہدین کی مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ داسپّا کے سر پر شدید چوٹ آئی اور مقامی لوگوں نے اُسے اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔
دوسری طرف ٹکر مارنے کے بعد کار تیز رفتاری سے دوڑاتے ہوئے ڈرائیور شیرور سے ہوتے ہوئے بھٹکل کی طرف نکل بھاگا۔ بیندور پولیس نے اس کا مسلسل پیچھا کیا تو اس نے بیلندور نامی مقام پر کار چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔ بیندور سرکل پولیس انسپکٹر سنتوش کائکینی اور پی ایس آئی سنگیتا کی ٹیم نے تلاشی مہم چلاتے ہوئے کار ضبط کرلی اوربیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا۔